Home سیاست فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ، بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ، بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو دلائل طلب کرلئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل فیصل چوہدری کے زریعے دائر بریت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کیخلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پہ بنایا گیا۔ مقدمہ میں کوئی ثبوت نہیں نا ہی ایف آئی آر میں لگائی گئی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔ چالان میں بنیادی نوعیت کے ثبوت بھی نہیں حاصل کئے جا سکے۔مدعی الیکشن کمیشن کا ملازم ہے اسکے اپنے بیان کو سپورٹ کرنے کے لئے اسکا بیان تک شامل نہیں کیا گیا۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس کیس میں بریت کی درخواست منظور کی جائے۔بعدازاں عدالت نے فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...