Home نیوز پاکستان وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

Share
Share

اسلام آباد:وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہو گئے۔تبدیلی کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

وائس ایڈمرل نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈانٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ پرسنیل)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) اور ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیدکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں آپ کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...