Home Uncategorized عتیقہ اوڈھو کی ماہرہ خان کو دلکش انداز میں شادی کی مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

عتیقہ اوڈھو کی ماہرہ خان کو دلکش انداز میں شادی کی مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سپرسٹار ماہرہ خان کو خوبصورت انداز میں شادی کی مبارکباد دی۔

بےشمار ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو پر مشتمل دلکش پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد پیش کی۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری پیاری! ماہرہ خان کو شادی کی بہت بہت مبارکباد اور امید ہے کہ وہ ہر اس چیز میں خوشی اور مسرت پائیں گی جس میں وہ اور سلیم آنے والے سالوں تک ایک ساتھ شریک ہیں۔

اداکارہ نے ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ لمحہ ایک عورت کیلئے خوشی اور مشکل کا وقت ہوتا ہے کیونکہ ایک کام کرنے والی عورت ایک بڑے خاندان کی ذمہ داری نبھانے جا رہی ہوتی ہے۔

انہوں نے ماہرہ خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہے ماہرہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں اور بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

آخر میں عتیقہ اوڈھو نے دعائیہ الفاظ پر اپنی پوسٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ دونوں کو اللہ ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے” آمین۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...