Home سیاست میں کسی کے استقبال کا قائل نہیں،میاں صاحب پہلے عدالتی معاملات درست کریں،شاہد خاقان عباسی

میں کسی کے استقبال کا قائل نہیں،میاں صاحب پہلے عدالتی معاملات درست کریں،شاہد خاقان عباسی

Share
Share

لندن: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں کسی کے استقبال کا قائل نہیں،میاں صاحب پہلے عدالتی معاملات درست کریں۔پارٹی کے کسی لیڈر کے حوالے سے میرے کوئی تحفظات نہیں۔

ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں کسی کے استقبال کا قائل نہیں،میاں صاحب پہلے عدالتی معاملات درست کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی، ہمیں ملک کے معاملات دیکھنا ہوں گے، مسلم لیگ جیتی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

سابق وزیراعظم نے نئی پارٹی بنانے سے متعلق سوال پر کہا کہ پارٹی خفیہ نہیں بنتی جب بھی بنے گی تو سامنے آجائے گی۔ نواز شریف سے ملکی امور پر گفتگو ہوئی، نئی پارٹی بنائی نہیں، اس کے قیام کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، پارٹی کے کسی لیڈر کے حوالے سے میرے کوئی تحفظات نہیں۔

شاہد خاقان نے کہا کہ نواز شریف سے 35 سال کا تعلق ہے، میں استقبال کا قائل نہیں ہوں، ن لیگی قائد کی واپسی کے حوالے سے کی گئی مشاورت میں شامل نہیں تھا۔

ان کاکہناتھاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی حکومت کی ذمے داری ہے، مظاہرے کرنے والے افراد کو اللّٰہ ہدایت دے.

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...