Home Uncategorized سیلابی ریلے نے فوجی کیمپ میں تباہی مچادی،23بھارتی اہلکار بہہ گئے

سیلابی ریلے نے فوجی کیمپ میں تباہی مچادی،23بھارتی اہلکار بہہ گئے

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی ریاست سکم میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ڈیم ٹوٹ گیا اور سیلابی ریلے نے فوجی کیمپ میں داخل ہوکر تباہی مچادی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی فوج کے اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے بتایا کہ ریاست سکم میں بادل پھٹنے سے ہونے والی تباہ کن بارش میں ڈیم ٹوٹ گیا اور سیلابی ریلا چین کی سرحد کے نزدیک فوجی کیمپ سے ٹکرا گیا۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے رائٹرز کو مزید بتایا کہ سیلابی ریلے سے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا اور 23 اہلکار لاپتا ہوگئے جن کا اب تک سراغ نہیں مل سکا۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ گوہاٹی میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی فوج کے اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

سیلابی ریلے میں گاڑیاں اور کئی سڑکیں تک بہہ گئی ہیں اور پورے علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی۔ ریاستی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم خراب موسم کے باعث اکثر علاقوں میں امدادی کام کا ا?غاز نہ ہوسکا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...