Home سیاست استحکام پاکستان پارٹی عوام کے لئے ہراول دستہ ثابت ہوگی،فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی عوام کے لئے ہراول دستہ ثابت ہوگی،فردوس عاشق اعوان

Share
Share

لاہور: ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی، بجلی بلوں سے ستائے ہوئے لوگوں کسی بھی صورت میں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پارٹی سیاسی و معاشی محاذ پر استحکام دینے آئی ہے، عوام اس وقت مہنگائی، بجلی بلوں کے ستائے ہوئے ہیں، عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم نے سیلاب متاثرین کی بھی دادرسی کی تھی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چونیاں اور پاکپتن میں استحکام پارٹی نے دو جلسے کئے، استحکام پاکستان پارٹی عوام کے لئے ہراول دستہ ثابت ہوگی، جھنگ میں 13 اکتوبر کو عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے، جھنگ میں استحکام پاکستان سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا سیاست کا میدان اس وقت سجنے جارہا ہے، استحکام پاکستان پارٹی بھی عوامی میدان میں اپنی پنجہ آزمائی کرے گی، خودکش بمبار، ڈالر، ڈرگ مافیا کے تانے، بانے غیرملکیوں کے ساتھ جاکر جڑتے ہیں، ایپکس کمیٹی میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...