Home Uncategorized امریکا خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیتا ہے،نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکا خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیتا ہے،نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Share
Share

واشنگٹن :امریکا نے خالصتان کوآزادی اظہار رائے کا معاملہ قرار دے دیا امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکا خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویدانت پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا میں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے، ہم خالصتان کے غیر سرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی ترمیم کے تحت امریکا میں لوگوں کو پرامن طریقے سے جمع ہونے کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات کا آگے بڑھنا انتہائی اہم ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا نے عوامی اور نجی طور پر بھارتی حکومت سے کینیڈا کی تحقیقات میں تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین پر سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی آبادکاری پر پاکستان اہم شراکت دار رہا ہے۔

ادھر کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ چکی ہے جس کے بعد بھارت نے مزید 41 کینیڈین سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...