Home Uncategorized بھارتی میجر نے اپنے ہی افسروں پر گولیاں برسادیں

بھارتی میجر نے اپنے ہی افسروں پر گولیاں برسادیں

Share
Share

سری نگر: بھارتی فوج کے میجر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے تھانہ منڈی، راجوڑی میں اپنے ہی افسروں پر گولیاں چلا دیں، اطلاعات کے مطابق متعدد فوج زخمی ہیں اور کچھ کو یرغمال بھی بنا لیا گیا ہے۔

بھارتی فوجی افسران اپنے ہی ساتھیوں کے دشمن بن گئے، بھارتی فوج میں بدنظمی طول پکڑنے لگی، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کیمپ سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں بھارتی فوج کے میجر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے تھانہ منڈی، راجوڑی میں اپنے ہی افسروں پر گولیاں چلا دیں اب تک کی اطلاعات کے مطابق متعدد فوج زخمی ہیں اور کچھ کو یرغمال بھی بنا لیا گیا ہے۔

یہ واقع 48 راشٹریہ رائفلز میں پیش آیا، بھارتی فوج میں یہ پہلا واقع نہیں، اس سے پہلے بھی اس طرح کے بہت سے واقعات ہو چکے ہیں، بھارتی فوج اس طرح کے شدید مسائل کا شکار ہے اور وہ ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں۔

ایک بھارتی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ سالوں میں اب تک 82 ایسے واقعات ہوئے ہیں، بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران بھی مایوسی کا شکار ہیں۔تجزیہ نگار کے مطابق فائرنگ کے واقعہ سے لگتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بربریت کرنا خود بھارتی فوجیوں کو بھی ذہنی اذیت دے رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...