Home Uncategorized یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے نام کرلیا

یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Share
Share

کراچی: اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیت لیا۔ادکارہ سب سے زیادہ ایوارڈز لینے والی اداکارہ بن گئیں۔

کراچی میں منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں اداکارہ بلال عباس اور ارسلان نصیر کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یمنیٰ زیدی نے 2 لکس اسٹائل ایوارڈز جیتے اور سب سے زیادہ ایوارڈز لینے والی اداکارہ بن گئیں۔

یمنیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے کیریئر میں ملنے والے 4 ایوارڈ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’مضبوط بنیں، نڈر بنیں، خوبصورت رہیں، اور ”بختاور“ بنیں تو منزل آسان ہوجائے گی۔

ینگسٹ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ ریما خان کو دیا گیا جبکہ سینئر اداکارہ اور ڈائرکٹر مرینہ خان نے چینج میکر ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں۔ تقریب میں مایا علی اور فرحان سعید نے ایک ساتھ پرفارمنس پیش کی۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض فہد مصطفیٰ ، صبا قمر اور احمد علی بٹ نے انجام دئیے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شوبز، فیشن اور اسٹائل انڈسٹری کی مشہورشخصیات نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...