Home کھیل پاکستان ٹیم ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی نہ جیت سکی

پاکستان ٹیم ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی نہ جیت سکی

Share
Share

ینگزو: پاکستان ٹیم ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی نہ جیت سکی، بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو گئی۔

ایشین گیمز کرکٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم نے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرایا۔

بارش کی وجہ سے میچ پہلے 13 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم پاکستان کی اننگز کے دوران ہونے والی بارش کے سبب یہ میچ 5 اوورز تک محدود ہو کر رہ گیا۔

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز میں مرزا بیگ نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ خوشدل شاہ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلا دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نظرثانی شدہ ہدف کے تحت جیتنے کے لیے 65 رنز بنانے تھے جو اس نے آخری اوور کی آخری گیند پر4 وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔

بنگلا دیش کی اس جیت کا سہرا یاسر علی اور عفیف حسین کے سرجاتا ہے، عفیف حسین نے 11 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے20 رنز بنائے جبکہ یاسر علی نے صرف 16 گیندوں پر 38 رنز سکور کیے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے، پاکستان کی طرف سے ارشد اقبال 3 وکٹوں کے ساتھ کامیاب باؤلر رہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...