Home کھیل ورلڈ کپ ، آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ ، آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

چنئی: :آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ۔

بھارتی شہر چنئی کے چدم بھرم سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کنڈیشنز کے حساب سے ہماری ٹیم متوازن ہے، ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، کوشش کریں گے اس پچ پر اچھا سکور کریں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز باوٴلرز کیلئے سازگار لگ رہی ہیں، شبمن گل ڈینگی کے سبب میچ کیلئے دستیاب نہیں، شبمن گل کی جگہ ایشان کشن اوپننگ کریں گے۔

بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجا، روی چندران اشون، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل میں جبکہ آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنوس لیبوشین، گلین میکسویل، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ ہیں ۔

خیال رہے کہ مقامی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دونوں ٹیموں کا یہ اس ورلڈ کپ میں پہلا میچ ہے جبکہ باقی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...