Home Uncategorized عمارت پر میزائل گرنے کی آواز پرخاتون رپورٹر کی چیخ نکل گئی

عمارت پر میزائل گرنے کی آواز پرخاتون رپورٹر کی چیخ نکل گئی

Share
Share

غزہ: الجزیرہ ٹی وی کی لائیو کوریج کے دوران غزہ کی عمارت پر اسرائیلی میزائل حملے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔عمارت پر میزائل گرنے کی آواز پر الجزیرہ کی رپورٹر چیخ پڑیں اور کیمرے سے پیچھے ہٹ گئیں۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جو چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ جس وقت یہ حملہ ہوا وہاں قریب ہی ایک دوسری عمارت سے الجزیرہ کی رپورٹر یمنیٰ السید لائیو بیپر دے رہی تھیں۔

عمارت پر میزائل گرنے کی آواز پر الجزیرہ کی رپورٹر چیخ پڑیں اور کیمرے سے پیچھے ہٹ گئیں تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اس واقعے سے متعلق رپورٹ کرنا شروع کردیا۔

یمنی السید نے بتایا کہ یہ ایک میزائل حملہ تھا جس میں غزہ کے وسط میں فلسطین ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسٹوڈیو میں موجود اینکر نے انکو ٹیم سمیت محفوظ مقام پر جانے اور سانس بحال کرنے کا کہا۔

بعد ازاں اسرائیل کی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں دو بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں حماس کا “فوجی ڈھانچہ” موجود تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ان عمارتوں میں فلسطین ٹاور شامل ہے یا نہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...