سیالکوٹ:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ مغربی سامراجیت کی چوکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر خواجہ آصف نے فلسطین اور اسرائیل میں جاری کشیدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینی عوام کو ختم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔