Home Uncategorized غزہ پر اسرائیل کے حملے، ایک ہی خاندان کے 19 افراد شہید

غزہ پر اسرائیل کے حملے، ایک ہی خاندان کے 19 افراد شہید

Share
Share

غزہ :غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران ایک ہی خاندان کے 19 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اندھا دھند بمباری جاری ہے۔ غزہ کے جنوبی علاقے میں مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے میزائل حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری سے رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پربمباری کی جس میں متعدد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ قابض اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی جبکہ بجلی ، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی اور ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔

ادھر اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر فضائی دفاعی نظام نصب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ لبنان کی جانب سے اسرائیل پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 700 جبکہ فلسطینی شہداء 413 ہوگئے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...