Home نیوز پاکستان پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے شدید دباؤ پربھارت چھوڑ دیا

پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے شدید دباؤ پربھارت چھوڑ دیا

Share
Share

دبئی: بھارت میں شدید دباوٴ کے باعث پاکستانی پریزینٹر زینب عباس دورہ ادھورہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کرکٹ ورلڈ کپ میں بطور پریزینٹر اپنے فرائض انجام دینے بھارت پہنچی تھیں تاہم انہیں بھارت میں مسلسل دباوٴ کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ زینب عباس کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھارت سے دبئی پہنچ چکی ہیں۔ زینب عباس نے یہ قدم اپنی فیملی اور دیگر براڈکاسٹرز کے مشورے کے بعد اٹھایا۔

بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس پر بھارت مخالفانہ ٹوئٹس کرنے کا الزام لگا کر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...