Home Uncategorized اداکارہ ودیا بالن نے اپنی خفیہ بیٹی سے متعلق خبروں پرخاموشی توڑ دی

اداکارہ ودیا بالن نے اپنی خفیہ بیٹی سے متعلق خبروں پرخاموشی توڑ دی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنی خفیہ بیٹی ہونے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔اداکارہ نے بتادیا کہ ‘ویڈیو میں نظر آنے والی بچی کون ہے ۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ودیا بالن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی، یہ ویڈیو ائیرپورٹ پر بنائی گئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ ودیا بالن کے ہمراہ ایک بچی بھی موجود تھی جسے ودیا بالن گلے لگا رہی تھیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا نے اس بچی کو ودیا بالن کی بیٹی قرار دیا تھا جس کے بعد صارفین حیرت زدہ ہوگئے تھے کہ اداکارہ نے اپنی بیٹی کو اب تک خفیہ کیوں رکھا۔

اب ودیا بالن کی جانب سے اس ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے، اداکارہ نے کہا کہ ‘ویڈیو میں نظر آنے والی بچی میری بیٹی نہیں بلکہ میری بھانجی ہے’۔

ودیا بالن نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘اْن کی بہن کے ہاں جڑواں بچے ہوئے تھے، ایرا اور روحان، ویڈیو میں موجود بچی ایرا تھی جسے سب نے اْن کی بیٹی کہا’۔

مزید پڑھیں: ودیا بالن نے شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا راز بتادیا

واضح رہے اداکارہ ودیا بالن اور پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور دسمبر 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہیں بالی ووڈ کا کامیاب جوڑا سمجھا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...