Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز نےکی ژوب میں کارروائی ، 5 دہشت گرد ہلاک ،میجراورحوالدارشہید

سیکیورٹی فورسز نےکی ژوب میں کارروائی ، 5 دہشت گرد ہلاک ،میجراورحوالدارشہید

Share
Share

آئی ایس پی آر کے مطابق 8اور9 کی رات سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق فائرنگ کے تبادلے میں سامنے سے آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد نے مقابلہ کیا۔ بہادری سے لڑتے ہوئے جان کی قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہمارے بہادر جوانوں کی مقروض اور فخر کرتی ہیں۔مادر وطن کے لیے ان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ان قربانیوں ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...