Home Uncategorized عامر خان سے رابطے میں رہتا ہوں،درشیل سفاری

عامر خان سے رابطے میں رہتا ہوں،درشیل سفاری

Share
Share

ممبئی:بھارت کے نوجوان اداکار درشیل سفاری کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان سے رابطے میں رہتے ہیں۔

درشیل سفاری نے سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ میں لازوال اداکاری کرکے اپنا کردار ’ایشان‘ شائقین کے ذہنوں پر نقش کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے درشیل نے کہا کہ میں اور عامر خان ایک دوسرے کو میسج کرتے ہیں، سالگرہ کی مبارک باد اور دیگر تمام باتیں۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وہ میرا کام بھی دیکھیں، میں انہیں فخر دلانا چاہتا ہوں کہ شوبز میں مجھے متعارف کروانا ان کا درست فیصلہ تھا۔

یاد رہے کہ درشیل سفاری نے 2007 میں ’تارے زمین پر‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اب ان کی نئی فلم ’ہکس بکس‘ جلد ریلیز ہوگی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...