Home کھیل ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 99 رنز سے ہرا دیا

ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 99 رنز سے ہرا دیا

Share
Share

حیدرآباد دکن:بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 99 رنز سے شکست دیدی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔

323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نیدر لینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین نے 69 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 5، میٹ ہنری نے 2 ، راچن رویندر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 67 رنز پر گری، اوپنر کانووے 40 گیندوں پر 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، بلیک کیپس کی دوسری وکٹ 144 رنز پر گری، کیوی بلے باز ول ینگ 80 گیندوں پر 70 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا 51 رنز اور ڈیرل مچل 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گیلین فلپس 4، مارک چیپ مین5 رنز جبکہ کپتان ٹام لیتھم 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے آریان دت، پاؤل وان میکرین، رویلوف نے 2،2 جبکہ باس ڈی لے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے آج اپنا ورلڈکپ کا دوسرا میچ کھیلا ہے، نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان نے مات دی تھی جبکہ کیویز نےٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے چاروں شانے چت کیا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...