Home نیوز پاکستان خیبرپختونخوا حکومت کا 6 ہفتوں میں میڈیکل کے ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ برقرار

خیبرپختونخوا حکومت کا 6 ہفتوں میں میڈیکل کے ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ برقرار

Share
Share

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں بارے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 6 ہفتوں میں ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ میں نقل کے واقعات کا معاملہ پر صوبائی حکومت کی جانب دوبارہ ٹیسٹ کرانے کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے چند روز قبل دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا جے آئی ٹی نے بڑے پیمانے پر نقل کو بے نقاب کیا، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

کابینہ کی منظوری کے بعد معاملے میں مداخلت نہیں کرتے، عدالت نے حکم دیا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق 6 ہفتوں کے اندر شفاف ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

ٹیسٹ میں نقل کے واقعات کے بعد صوبائی حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، عدالت نے ٹیسٹ سے متعلق 70 سے زائد درخواستوں کو نمٹا دیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...