Home Uncategorized اسرائیل میں پھنسی بھارتی اداکارہ ممبئی پہنچ گئیں

اسرائیل میں پھنسی بھارتی اداکارہ ممبئی پہنچ گئیں

Share
Share

ممبئی: فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث اسرائیل میں پھنس جانے والی بالی وڈ اداکارہ نصرت بھروچا بحفاظت ممبئی پہنچ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ 39 ویں حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لیے اسرائیل گئی تھیں جس میں اُن کی فلم اکیلی کو منتخب کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بالی وڈ اداکارہ وہیں پھنس گئی تھیں۔

اداکارہ کے ٹیم ممبر نے بتایا تھا کہ جب آخری بار ان کی نشرت سے بات ہوئی تو وہ تہہ خانے میں محفوظ تھیں جس کے بعد نصرت بھروچا کا اسرائیل میں اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

تاہم بعد ازاں نصرت بھروچا کی ٹیم ممبر نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ نشرت سے رابطہ ہوچکا ہے اور وہ خیریت سے ہیں، سفارت خانے کی مدد سے اداکارہ کو بحفاظت وطن واپس لایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا بحفاظت ممبئی ائیرپورٹ پہنچیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ،اسرائیل سے ممبئی پہنچنے پر اداکارہ نے ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...