Home نیوز پاکستان پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کے لیے دو ماہ تک ہر بدھ کے روز لاہور کو بند رکھنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کے لیے دو ماہ تک ہر بدھ کے روز لاہور کو بند رکھنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے دو ماہ تک ہر بدھ کے روز لاہور کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سموگ کے تدارک کے لئے تاجروں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او کی تجویز مان لی۔فیصلے کا اطلاق اگلے بدھ سے ہو گا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت تدارک سموگ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او لاہور اور شہر کی بڑی مارکیٹس کے تاجر رہنماوٴں نے شرکت کی، اجلاس میں قائم مقام ڈی سی لاہور عدنان رشید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔

سموگ کے تدارک کے لئے تاجروں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او کی تجویز مان لی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے حکم پر دو ماہ تک ہر بدھ کے روز لاہور بند رہے گا، بدھ کو سکولز، مارکیٹس، سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے اور ورک فرام ہوم ہو گا، سموگ کے لحاظ سے اکتوبر اور نومبر بہت اہم مہینے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر ٹریفک زیرو ہو گی، بدھ کے روز سکول بھی بند رہیں گے، سکول انتظامیہ ورک فرام ہوم کرے گی، شہر کو بریتھنگ سپیس دینی ہے، بنکس،نجی ادارے، مارکیٹس، کلب اور ہوٹلز بھی بند ہوں گے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ منگل بدھ اور جمعرات کو سموگ کا انڈیکس زیادہ ہوتا ہے، تاجر اگر چاہیں تو اتوار کو دوکانیں کھول سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فیصلے کا اطلاق اگلے بدھ سے ہو گا۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...