Home نیوز پاکستان وزیر اعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ 2023 کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم

Share
Share

کراچی:نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023ء کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر نے ڈاؤ یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے ایف آئی اے کو ایم ڈی ٹیسٹ کی انکوائری کرنے کی ہدایت دے دی، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...