Home سیاست اسلام آباد ہائی کورٹ نے صداقت عباسی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صداقت عباسی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے صداقت عباسی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی گئی ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل ، وزارت داخلہ، پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ڈاکٹر بابر اعوان درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے ۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس کا بابر اعوان سے مکالمہ ہوا جی ڈاکٹر صاحب بندہ واپس آگیا ہے۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ میں اس مرد حریت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے بندہ بازیاب کروادیا ،بابر اعوان کی بات پر چیف جسٹس نے قہقہ لگااور کہا کہ آپ نے ایک لائن میں پوری بات کردی پھر تو کیسں نمٹادیتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے صداقت عباسی کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...