Home Uncategorized حماس کی عالم اسلام سے جمعہ کو اسرائیل کیخلاف یوم طوفانِ اقصیٰ منانے کی اپیل

حماس کی عالم اسلام سے جمعہ کو اسرائیل کیخلاف یوم طوفانِ اقصیٰ منانے کی اپیل

Share
Share

غزہ:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعے کے روز عوام سے ’یومِ طوفانِ اقصیٰ‘ منانے کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیل کے خلاف حیران کردینے والے ملٹری آپریشن ’’طوفان اقصیٰ‘‘ کی بے مثال کامیابی پر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے جمعے کے روز یوم طوفان اقصیٰ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کے لیے میدان میں نکلیں۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے مسلمان نماز جمعہ کے بعد اللہ کے شکر گزار ہوں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں تاکہ عالمی دنیا قابض اسرائیلی فوج کے مظالم سے آگاہ ہو۔

حماس نے بالخصوص مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ گھروں سے باہر نکلیں اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کریں، قابض فوج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کریں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...