Home نیوز پاکستان کرپشن اسکینڈل، مفرور مرکزی ملزم ذاکر حسین گرفت میں آ گیا

کرپشن اسکینڈل، مفرور مرکزی ملزم ذاکر حسین گرفت میں آ گیا

Share
Share

لاہور: نیب نے 1 ارب 37 کروڑ روپے کے کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے مفرور مرکزی ملزم ذاکر حسین کو گرفتار کرلیا۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملزم ذاکر حسین پر محکمہ مال کے ملازمین کی ملی بھگت سے 250 کنال اراضی اپنے اور بے نامی داروں کے نام منتقل کرنے کا الزام ہے۔یہ سیکڑوں کنال قیمتی اراضی مشہور ہائوسنگ سوسائٹی کے ساتھ ملحق تھی۔

نیب کے مطابق ملزم ذاکر حسین محکمہ ریونیو میں تعیناتی کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور جعلی کاغذات کی تیاری میں ملوث پایا گیا ہے۔ ملزم جعلی کاغذات کے ذریعے عام شہریوں کی ملکیتی سیکڑوں کنال اراضی ملزم اپنے اور بے نامی داروں کے نام منتقل کرواتا رہا۔
ملزمان جعلی کاغذات کی تیاری میں فراڈ سے جعلی نشان انگوٹھا اور جعلی فرد استعمال کرتے رہے، ملزمان نے جعلی کاغذات کے ذریعے ہتھیائی گئی 250 کنال اراضی میں سے 170 کنال بعد ازاں فروخت کردی تھی۔

نیب تحقیقات میں ملزمان کے نام 80 کنال اراضی تاحال موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نیب حکام ملزم ذاکر حسین کو جسمانی ریمانڈ کیلیے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔

Share
Related Articles

حکومت کا عیدالفطر پر “آپریشن غضبُ للحق” میں عارضی وقفے کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر جاری دہشت گردی...

کابل میں حالیہ حملے کا اصل ٹارگٹ افغان طالبان کے گولہ بارود، ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفیٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...