Home Uncategorized سال 2050 تک فالج کے سبب اموات کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ جائے گی، تحقیق میں انکشاف

سال 2050 تک فالج کے سبب اموات کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ جائے گی، تحقیق میں انکشاف

Share
Share

جنیوا: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 2050 تک فالج کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے زیادہ متاثر کم اور متوسط آمدنی والے ممالک ہوں گے۔

لانسیٹ نیورولوجی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فالج کے سبب ہونے والی اموات کی جو تعداد 2020 میں 66لاکھ تھی وہ 2050 میں بڑھ کر 97 لاکھ تک متوقع ہے۔

محققین کی جانب سے رپورٹ میں اس متوقع مسئلے سے نمٹنے کے لیے شواہد پر مبنی کارگر حل کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

فالج سے ہونے والی اموات کے متعلق یہ اعداد و شمار ورلڈ اسٹروک آرگنائزیشن اور لانسیٹ نیورولوجی کمیشن (جس کے تحت چار مطالعے شائع ہوئے) کی مشترکہ کوشش سے سامنے آئے ہیں۔

اس کمیشن کے تحت شائع ہونے والے ان چار مقالوں میں عالمی سطح پر فالج کے بحران کو کم کرنے کے لیے عملیتی تجاویز پیش کی گئیں تھیں۔

رپورٹ میں کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کرانے اور سختی سے نگرانی پر زور دیا گیا۔

کمیشن نے اپنی تحقیق کے نتائج کا اساس شواہد پر مبنی 12 تجاویز، فالج کی نگرانی، بچاؤ، انتہائی احتیاط اور کیفیت میں صحتیابی میں پیش کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...