Home نیوز پاکستان بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباوٴ نہیں، کوشش ہو گی اچھی پرفارمنس دیں، بابر اعظم

بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباوٴ نہیں، کوشش ہو گی اچھی پرفارمنس دیں، بابر اعظم

Share
Share

احمد آباد: قومی کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ اپنا بیسٹ دیں گے بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباوٴ نہیں،کوشش ہو گی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے ایشیاء کپ میں متاثر کن باوٴلنگ کی تھی، شاہین آفریدی پر یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کے باوٴلر ہیں، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہو گئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آ گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہر شہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرتا ہے وہاں کی کنڈیشنز کو جاننے میں مدد ملتی ہے، حیدر آباد میں ہمارا بہت وقت گزرا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے سٹیڈیم کا دباوٴ نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح یہاں بھی مداحوں کی سپورٹ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ باوٴلرز کے پاس مارجن کم ہے، باوٴلرز کو کہا ہے لینتھ پر قابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آوٴٹ کرنا ہے اس کے لیے پلان کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ میرے ذہن میں یہ نہیں ہوتا کہ اس میچ کی وجہ سے میری کپتانی چلی جائے گی، میرا اللہ پر بھروسہ ہے، مجھے ایک میچ کی وجہ سے کپتانی نہیں ملی اور نہ جائے گی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...