Home Uncategorized ماہرہ خان کی شادی پر ‘قوالی نائٹ’ کا اہتمام، عابدہ پروین نے سماں باندھ دیا

ماہرہ خان کی شادی پر ‘قوالی نائٹ’ کا اہتمام، عابدہ پروین نے سماں باندھ دیا

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی سے قبل ہونے والی ایک اور پروقار تقریب “قوالی نائٹ” کی ویڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر رواں ماہ کے آغاز سے اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریبات وائرل ہو رہی ہیں، شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

شادی کی تصاویر کا سلسلہ یکم اکتوبر کی رات سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے اور اب اس میں ایک اور دلکش اضافہ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے شادی سے قبل ہونے والی قوالی نائٹ کی تقریب کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

 

قوالی نائٹ پروگرام میں میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے شرکت کی اور اپنے کلام “تو جھوم جھوم” سے مہمانوں سمیت ماہرہ خان کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

اس تقریب میں فواد خان، سرمد کھوسٹ، اذان سمیع خان، نینا کاشف، نبیل قریشی اور دیگر شعبوں کے نامور لوگوں نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر ماہرہ خان نے سی گرین اور دھندلے گولڈ سے دیدہ زیب لباس زیب تن کیا جبکہ سلیم کریم نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پر کوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...