Home نیوز پاکستان کراچی، اسلام آباد، لاہور سے مختلف ایئر لائنز کی 18 پروازیں اچانک منسوخ

کراچی، اسلام آباد، لاہور سے مختلف ایئر لائنز کی 18 پروازیں اچانک منسوخ

Share
Share

کراچی، لاہور اور اسلام اباد ایئر پورٹ سے مختلف وجوہات کی بنیاد پر 18 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا، لاہور کی مختلف غیر ملکی پروازوں کو اسلام اباد اور ملتان کے ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد آنے جانے کی دو پروازیں آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی سے گوادر روٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں پی کے 503 اور پی کے 504 منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئر سیال کی اسلام آباد سے مسقط کی پرواز پی ایف 734 روانہ نہیں ہو سکی جبکہ اسی طرح مسقط سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 735 منسوخ کر دی گئی۔

ایئر سیال کی لاہور سے دمام کے لیے پرواز پی ایف 742 اور پی ایف 743 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی ایف 143، پی ایف 144، کراچی سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 125 پی ایف 126، پی ایف 121 اور پی ایف 122 منسوخ کردی گئیں۔

سرین ایئر کی جدہ کے لیے پرواز ای آر 811 کی روانگی میں سوا 2 گھنٹے تاخیر ہو گئی جبکہ سعودی ایئر کی لاہور سے جدہ کی پرواز ایس وی 739 کی روانگی میں سوا 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔

کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302 کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، ایئر بلو کی اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی اے 251 میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

سرین ایئر کی لاہور سے جدہ کی پرواز ای آر 801 کی روانگی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی سے فیصل آباد کی پرواز کی روانگی میں 10 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 340 صبح کے بجائے شام 7 بجے کراچی سے فیصل آباد روانہ ہو گی۔

پی آئی اے کی لاہور سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 کی روانگی میں 3:20 کی تاخیر ہوئی جبکہ پی آئی اے کی سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز پی کے 281 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہو گی، یہ پرواز اب شام ساڑھے 4 بجے جائے گی۔

سیالکوٹ سے کویت سٹی کی پرواز کی روانگی میں پونے 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...