Home نیوز پاکستان ماہرہ خان بھی فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

ماہرہ خان بھی فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

Share
Share

کراچی: پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی سُپر اسٹار ماہرہ خان بھی فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم کو انتہا کردی ہے، غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی جبکہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کے حمایتی بن کے سامنے آئے ہیں جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور فنکار اور مشہور شخصیات فلسطین کے حق میں اپنی آواز بُلند کرتے نظر آرہے ہیں۔

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر ماہرہ خان خاموش تھیں اور مداحوں کی جانب سے یہ شکوہ کیا گیا تھا کہ اداکارہ فلسطین کے حق میں کوئی پیغام جاری نہیں کررہی ہیں۔

اب ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مظلوم فلسطینی بچوں کے لیے آواز اُٹھائی ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے فلسطینی بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا’۔

اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ‘میری بھی یہی خواہش ہے، کاش! میں بھی یہ کرسکتی’۔

یاد رہے کہ فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی افواج کی مشتعل ہوکر ہفتے سے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...