Home Uncategorized فیس بک نے غزہ میں اسرائیلی مظالم دکھانے والے پیجز بند کرنا شروع کر دئیے

فیس بک نے غزہ میں اسرائیلی مظالم دکھانے والے پیجز بند کرنا شروع کر دئیے

Share
Share

مینلو پارک:فیس بک غزہ میں اسرائیلی مظالم دکھانے والے پیجز بند کرنے لگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیلی دباؤ میں آ کر غزہ پر صہیونی مظالم سے آگاہ کرنے والے بیچز بند کرنا شروع کر دیئے، غزہ سمیت ارض فلسطین کی خبریں دینے والی نیوز ایجنسی قدس نیوز نیٹ ورک کا فیس بک پیج بند کر دیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میٹا کی جانب سے فیس بک پیج بند کرنے کی تصدیق کی اور فیس بک کے اقدام کی مذمت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ سے نقل مکانی کرنیوالے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...