Home Uncategorized ٹک ٹاک میں اہم تبدیلیاں ،صارفین کے لیے آمدنی کا حصول اور بھی سہل بنا دیا

ٹک ٹاک میں اہم تبدیلیاں ،صارفین کے لیے آمدنی کا حصول اور بھی سہل بنا دیا

Share
Share

بیجنگ: ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کمانے کا موقع فراہم کرنے لیے نئی تبدیلیاں کردیں۔

مئی 2023 میں ٹک ٹاک کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ویڈیوز پوسٹ کیے بغیر بھی صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدنی کا حصول ممکن بنایا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک میں وائرل فلٹرز اور ایفیکٹس تیار کرنے والے افراد کے لیے آمدنی کا حصول آسان بنایا جا رہا ہے، ویڈیو شیئرنگ ایپ کی جانب سے ایفیکٹ کریٹیر ریوارڈز فنڈ متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فنڈ کے ذریعے صارفین اپنے تیار کردہ وائرل فلٹرز اور اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ایفیکٹس کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں، اس وقت بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے فنڈ کے لیے 60 لاکھ ڈالرز مختص کیے ہیں۔

آغاز میں امریکا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور برطانیہ کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اس پروگرام میں شمولیت کی شرائط کو نرم کیا گیا ہے جبکہ مزید ممالک کے صارفین کو بھی اس کاحصہ بننے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

اب آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، جاپان، انڈونیشیا، فن لینڈ، آئرلینڈ، کوریا، ملائیشیا، نیدرلینڈز، فلپائن، پولینڈ، متحدہ عرب امارات اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے صارفین بھی وائرل فلٹرز اور ایفیکٹس سے پیسے کما سکیں گے۔

مئی میں کمپنی نے بتایا تھا کہ ہر ایسا ایفیکٹ اور فلٹر جسے 3 ماہ کے دوران 5 لاکھ ویڈیوز میں استعمال کیا جائے گا، اسے بنانے والے کو 700 ڈالرز دیے جائیں گے۔

پروگرام میں شمولیت کے لیے صارفین کو کم از کم 5 فلٹرز پوسٹ کرنا ہوں گے جن میں سے 3 کا ایک ہزار ویڈیوز میں استعمال ہونا ضروری ہوگا، جس کے بعد وہ آمدنی کے حقدار قرار پائیں گے،یعنی فلٹرز کے بہت زیادہ مقبول ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...