Home سیاست آرمی چیف سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات، باہمی امور پر گفتگو

آرمی چیف سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات، باہمی امور پر گفتگو

Share
Share

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...