Home Uncategorized فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ایران خاموش تماشائی نہیں رہے گا،ایرانی وزیر خارجہ

فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ایران خاموش تماشائی نہیں رہے گا،ایرانی وزیر خارجہ

Share
Share

تہران:غزہ کی بگڑتی صورتحال پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسرائیل کو الٹی میٹم دے دیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ایران خاموش تماشائی نہیں رہے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل امریکی سہارے پر کھڑا ہے، ایک ہفتے کی جنگ نے بتادیا کہ اسرائیل یہ جنگ نہیں جیت سکتا، ہم نے جنگ میں حصہ لیا تو اسرائیل کے ایوان لرز اٹھیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی کئی صیہونی بستیاں القسام کی گرفت میں ہیں، اسرائیل نے اپنا راستہ نہ بدلا تو مزاحمتی تحریکیں خطے کا نقشہ بدل دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، اسرائیل کیلئے آنے والے گھنٹوں میں صورتحال بہتر کرنے کا ایک موقع ہے۔

قبل ازیں دوحا میں ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ کیا تو کوئی صورت حال قابو کرنے کی ضمانت نہیں دے سکے گا۔

ملاقات کے دوران غزہ میں پانی، خوراک اورادویات کی سپلائی بند کرنے پر اظہار افسوس کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ سے بھی ملاقات کی ، انہوں نے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کی حمایت کے اصولوں اور اقدار سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔

ملاقات میں حماس کے سربراہ نےاسلامی تعاون تنظیم کے اعلیٰ حکام کے اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ مسلم دنیا فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت کرے گی۔
خیال رہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا، اسرائیل کی غزہ پر فضائی اوربحری حملے کے بعد زمینی حملے کی تیاری جاری ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتین یاہونے کہا ہے کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچاہے ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...