Home سیاست شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، تیاریوں کا جائزہ لیا

شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، تیاریوں کا جائزہ لیا

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے قائد نوازشریف کے استقبال کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،۔
شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پھر پورا کریں گے، ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پھر سب ٹھیک کریں گے، اِن شاء اللہ پھر ثابت کریں گے کہ سب ٹھیک ہوسکتا ہے، 21 اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے، دن رات جس طرح رہنما اور کارکن جذبے سے کام کررہے ہیں قابل تحسین ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...