Home نیوز پاکستان پاکستان کی غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے بھی غزہ کی پٹی میں ہسپتال پر ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملے کی شدید مذمت کر دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں زخمی مریضوں اور پناہ گزینوں پر حملہ غیر انسانی فعل ہے، سویلین آبادی اور املاک کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری غزہ پر اسرائیلی بمباری رکوانے کیلئے فوری ایکشن لے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہسپتال پر بمباری کر کے علاج معالجے کیلئے موجود 800 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ سیکڑوں شہری شدید زخمی ہیں۔

حملے کے بعد ہسپتال کی عمارت زمین بوس ہو گئی، شہید ہونے والوں میں مریض، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف شامل ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...