Home Uncategorized پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے روسی قرارداد کی ناکامی پر اظہار مایوسی

پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے روسی قرارداد کی ناکامی پر اظہار مایوسی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے روس کی طرف سے پیش کردہ قرار داد کو منظور کرنے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے سلامتی کونسل کی طرف سے منظوری میں ناکامی انتہائی مایوس کن ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پاکستان نے کئی عرب اور او ا?ئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر اس قرار داد کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ اس مرحلے پر غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے اور روسی مسودہ قرارداد جس میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا کی سلامتی کونسل کی طرف سے منظوری میں ناکامی انتہائی مایوس کن ہے۔

اس قرار داد کی امریکا ، برطانیہ ، فرانس اور جاپان نے مخالفت کی تھی جبکہ البانیہ، برازیل، ایکواڈور، گھانا، مالٹا اور سوئٹزرلینڈنے اس قرار داد پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جس کی وجہ سے اس قرارداد کو منظوری کے لئے مطلوبہ 9 ووٹ حاصل نہیں ہو سکے۔

قرار داد کی حمایت چین، گیبون ، موزمبیق، روسی فیڈریشن اور متحدہ عرب امارات نے کی تھی۔

اس قرار داد کی تیاری اور اسے سلامتی کونسل میں پیش کرنے کی حمایت پاکستان، بحرین، اردن، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان، لبنان، یمن، انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی، بنگلہ دیش، مالدیپ ، موریطانیہ، سوڈان، جبوتی، اریٹیریا اور مالی۔ زمبابوے، نکاراگوا اور وینزویلا نے کی تھی جبکہ فلسطین نے بھی اس کے مسودے کی حمایت کی تھی۔

روس نے مغربی بلاک کے خود غرضی پر مبنی رویئے کو قرار داد کی منظوری میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہا رکیا ہے۔

روسی سفیر کاکہنا تھا کہ مغربی ممالک کے سفیروں نے غزہ میں تشدد کے خاتمے ادھر مغربی ممالک نے یہ موقف اختیار کیا کہ اس قرار داد میں اسرائیل کے خلاف حماس کی کارروائی کو دہشت گردی قرار نہیں دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...