Home نیوز پاکستان پاکستان کا چارٹرڈ طیارہ فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ

پاکستان کا چارٹرڈ طیارہ فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ

Share
Share

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا چارٹرڈ طیارہ فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ ہو گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے چارٹرڈ طیارہ امدادی سامان لے کر اسلام آباد سے مصر کے لیے روانہ ہوا جہاں سے انہیں غزہ پہنچایا جائے گا، طیارے میں ضروری طبی سامان، خیمے اور کمبل شامل ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق غزہ میں نہتے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فلسطین میں پاکستانی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں غزہ پر ٹھوس مؤقف اختیار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے، سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...