Home سیاست عام انتخابات ،فوجی عدالتوں میں ٹرائل سمیت دیگر اہم کیسز سماعت کے لئے مقرر

عام انتخابات ،فوجی عدالتوں میں ٹرائل سمیت دیگر اہم کیسز سماعت کے لئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل کمیٹی کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل اور عام انتخابات کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا. عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیا۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت 23 اکتوبر ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لاجر بینچ سماعت کرے گا. بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ کیس کی گزشتہ سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی۔

. عدالت عظمیٰ میں دوسرا اہم مقدمہ 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت بھی 23 اکتوبر کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں۔

ملک میں نوے روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...