Home Uncategorized امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے دنیا بھرمیں الرٹ جاری کردیا

امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے دنیا بھرمیں الرٹ جاری کردیا

Share
Share

واشنگٹن : امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے دنیا بھر میں الرٹ جاری کردیا، یہ اقدام اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں بڑھتی کشیدگی پر اُٹھایا گیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کے امکانات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مصر اور اسرائیل کو کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ ہوں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام ریاستوں پر زور دیتے ہیں کہ پناہ گزینوں، ان کے ساتھ روا سلوک پر اپنی ذمہ داریاں برقرار رکھیں۔

ادھر غزہ میں امداد کے 20 ٹرکوں کو داخل کرنے کے لیے رفح کراسنگ کھولی جائے گی اور امدادی سامان کے قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے ۔

عالمی ادارہ صحت نے 20 امدادی ٹرک کے غزہ میں داخلے کو سمندر میں ایک قطرے کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

اس حوالے سے صدر بائیڈن کی اسرائیل کو ’جنگی قوانین‘ کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اسرائیل کی مصر کے راستے غزہ میں امداد کی آمد میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 3785 ہو گئی جبکہ 13 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...