Home نیوز پاکستان نواز شریف کے لئے لاہور کے شاہی قلعہ گراوٴنڈ میں ہیلی پیڈ تیار

نواز شریف کے لئے لاہور کے شاہی قلعہ گراوٴنڈ میں ہیلی پیڈ تیار

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے لئے لاہور کے شاہی قلعہ گراوٴنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 4 سال بعد پاکستان پہنچ رہے ہیں، وہ دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ ایف زیڈ 4525 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے اور دو گھنٹے قیام کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہوں گے۔

سابق وزیراعظم لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے اور ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراوٴنڈ میں لینڈ کرے گا جس کے لئے گراوٴنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے۔

نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے لئے ہیلی پیڈ سول ڈیفنس نے تیار کیا ہے اور شاہی قلعہ میں روشنی کیلئے لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔

قائد ن لیگ کو شاہی قلعہ سے مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لے جایا جائے گا، سابق وزیراعظم شاہی قلعہ اور گردوارہ کے درمیان سڑک کے راستے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور گریٹر اقبال پارک میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...