Home نیوز پاکستان ملک میں کمزور کا خون بہانا، گھر جلانا، اس کی بیٹی کو اغوا کرنا معمول ہے، سراج الحق

ملک میں کمزور کا خون بہانا، گھر جلانا، اس کی بیٹی کو اغوا کرنا معمول ہے، سراج الحق

Share
Share

شجاع آباد: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اس ملک میں کمزور کا خون بہانا، کمزور کا گھر جلانا اور اس کی بیٹی کو اغوا کرنا معمول ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق تربت میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہدا کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سے کوئی نمائندہ تعزیت کیلئے نہیں پہنچا، ہمارے ملک میں غریب مظلوم اور مزدور لوگوں کو بے دردی سے مار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور بلوچستان رزق حلال کمانے جاتے ہیں کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ ڈالنے یا ڈاکہ ڈالنے نہیں جاتے، نہ صدر پاکستان آئے نہ وزیر اعلیٰ آیا اور نہ ہی پنجاب کا گورنر آیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ اس ملک میں کمزور کے حقوق کا کوئی تحفظ نہیں، حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کیا ایکشن لیا ہے؟، ابھی تک قاتلوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کے پاس پیسہ ہے پولیس، میڈیا اس کے ساتھ ہے، دنیا بھی اس کے ساتھ ہے لیکن جب غریب کی ماں انصاف کیلئے چیختی اور چلاتی ہے تو یہ اندھے، گونگے اور بہرے ہو جاتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...