Home سیاست ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کے لیے درخواستیں دائر

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کے لیے درخواستیں دائر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کے لیے درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئیں۔

ایڈووکیٹ امجد پرویز کے ایسوسی ایٹ گلزار احمد اور ظہور احمد نے درخواستیں دائر کیں جن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کی جائیں، درخواستوں کو میرٹ پر سن کر فیصلہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اپیلوں کی بحالی کی درخواستوں پر دستخط کر دیئے تھے، نواز شریف کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے بھی وکلا کی جانب سے ایئر پورٹ پر انتظام کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید اور 80 لاکھ پاوٴنڈ کی سزا سنائی تھا، العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، سابق وزیر اعظم کو 10 سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کی، لندن میں قیام طویل ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے جون 2021 میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے عدم پیروی پر سابق وزیراعظم کی اپیلیں خارج کی تھیں۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...