Home سیاست القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیسز ، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست پرکی نیب کی استدعا منظور

القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیسز ، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست پرکی نیب کی استدعا منظور

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت پچیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے نے القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیسز میں چئیرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر ضمانت منسوخی کے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

نیب نے کیس کی سماعت ملتوی کردی کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو کل کیلئے مقرر کردیتے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نیب کو جواب کو دیکھ کر کل اپنے دلائل دیں ،نیب پراسکیوٹر رافع مقصود نے موقف اپنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں۔جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ہی ٹائم بارڈ ہے ،نواز شریف کیلئے چار سال بعد بھی ٹائم بارڈ نہیں۔

جسٹس بابر ستار نے وکیل لطیف کھوسہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھوسہ صاحب دو سال پہلے یہ بہت بھرپور طریقے سے مخالفت کیا کرتے تھے،جس پر نیب پراسکیوٹر نے کیس کو پرسوں تک ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو فی الوقت 190ملین مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کیس کل سماعت کیلئے رکھ لیتے ہیں اس نکتے کو دیکھ لیں گے۔پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے بھی کیس کو بدھ کے روز سماعت کرنے کی استدعا کر دی۔

بعدازاں عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 اکتوبر بدھ تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...