Home نیوز پاکستان وزیراعلیٰ سندھ کا نابالغ مجرموں کو مفت قانونی سہولت فراہم کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کا نابالغ مجرموں کو مفت قانونی سہولت فراہم کرنے کا حکم

Share
Share

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ قانون کو مختلف جیلوں میں قید نابالغ مجرموں کو مفت قانونی سہولت مہیا کرنے کا حکم دے دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کی مختلف جیلوں میں بند 385 کم عمر مجرموں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ قانون کو ہدایت کی ہے کہ انہیں مفت قانونی سہولت فراہم کی جائے اور انہیں ( وزیراعلیٰ کو) روزانہ رپورٹ پیش کی جائے۔

 

وزیراعلیٰ نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا جن میں بتایا گیا تھا کہ صوبہ سندھ کی جیلوں میں 385 کم عمر مجرم جن میں 17 سال کے 168، 16 سال کے 106 ، 18 سال کے 100 ، 15 سال کے8، 14 سال کے 2 اور ایک 13 سال کا لڑکا شامل ہیں، قید ہیں۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ قانون کو ہدایت کی کہ وہ کم عمر مجرموں کو مفت قانونی سہولت فراہم کریں اور انہیں روزانہ رپورٹ ارسال کریں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...