Home Uncategorized اسرائیلی جارحیت سے مزید 400 سے زائد فلسطینی شہید، تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسرائیلی جارحیت سے مزید 400 سے زائد فلسطینی شہید، تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی

Share
Share

غزہ: مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے جس پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، صیہونی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 320 مقامات کو نشانہ بنایا جس سے مزید 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

صیہونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، رفح شہر پر اسرائیل نے ایک اور فضائی حملہ کیا جس میں 18 معصوم فلسطینی شہید ہوگئے۔

صیہونی فورسز نے 24 گھنٹوں میں 324 مقامات کو نشانہ بنایا جن میں 400 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی اور 1 ہزار 850 شہری لاپتہ ہیں۔

اسرائیل غزہ میں پناہ گزین کیمپ، ہسپتال، مساجد اور گھروں کو مسمار کر رہا ہے، حملوں میں اقوام متحدہ کے 13 اہلکار بھی مارے جا چکے ہیں جبکہ مغربی کنارے میں چھاپے مار کر ڈاکٹر سمیت 7 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا، اسرائیل نے شمالی غزہ میں ہسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال خالی نہ کیے تو بمباری کریں گے۔

ادھر حماس کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے زمینی حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے، جھڑپ میں اسرائیل کا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہوئے، سرحدی علاقے خان یونس کے قریب زمینی حملے کی پسپائی کے بعد صیہونی فوجی اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے اعتراف کیا کہ ایک ٹینک نے غلطی سے غزہ کی پٹی کے باہر مصری پوزیشن کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان آہنی باڑ کی مرمت کیلئے جانا چاہتی تھی کہ اسرائیلی فوج کا ٹینک فلسطینیوں کے نرغے میں آگیا اور اسرائیلی فوج فائرنگ کی زد میں آکر ٹینک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...