Home کھیل کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے،افغانستان سے شکست پر دکھ ہوا ،بابر اعظم

کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے،افغانستان سے شکست پر دکھ ہوا ،بابر اعظم

Share
Share

چنئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ افغانستان سے شکست پر ٹیم کو دکھ ہوا، کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

چنئی میں افغانستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی، مڈل اوورز میں بھی سپنرز نے اچھے اوور نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو جیت پر مبارک پیش کرتا ہوں، پاکستان ٹیم کلک نہیں کر پارہی، فیلڈنگ میں فوکس پورا نہیں ہو پارہا، کوشش ہوگی آگے کے سارے میچز جیتیں۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ مجھ پر کپتانی کا کوئی بوجھ نہیں ہے، جب بیٹنگ کرتا ہوں تو صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ ہوتی ہے اور جب کپتانی کی باری ہوتی ہے تو کپتانی کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ اس ورلڈ کپ میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں جارہی، تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی خراب رہی، افغان ٹیم کو شاندار کھیل پر کریڈٹ جاتا ہے۔

Share
Related Articles

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...