Home کھیل ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ کے 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ کے 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

Share
Share

ممبئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی تین وکٹیں 31 رنز پر گر گئی۔

ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کھیل کا آغازکوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے کیا تاہم راسی وین ڈیر ڈوسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈی کوک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 174 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم 60، ہینرک کلاسن 49 گیندوں پر 8 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 90 رنز جبکہ ریزا ہینڈرکس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ میلر34 رنزکیساتھ ناقابل شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ مہدی حسن، شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ میں چار میچز کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ بنگلا دیش نے بھی ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک ہی جیت سکی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...