Home سیاست تحریک انصاف کی مزید3 خواتین رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

تحریک انصاف کی مزید3 خواتین رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

Share
Share

لاہور:تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، تحریک انصاف کی تین خواتین رہنماؤں نے پارٹی ڈے علیحدگی اختیار کر لی ۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے ملاقات کی، جہانگیر ترین سے ملاقات میں تینوں خواتین رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

 

ملاقات کے دوران عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شمولیت کے لئے ہونے والی ملاقات میں عون چودھری بھی شریک ہوئے۔

تینوں خواتین رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور آئی پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی خواتین اراکین کی شمولیت سے استحکام پارٹی کے کنبے میں اضافہ ہوگا، استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کے لیے خواتین ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گی۔

اس موقع پر آئی پی پی کی رہنما منزہ حسن نے کہا کہ عندلیب عباس، سعدیہ سہیل، سمیرا احمد بخاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ آج ہم پھر اپنے دوستوں کے ساتھ اکٹھے ہو گئے ہیں، اب ہم نے آگے دیکھنا ہے، کاز کو آگے ہونا چاہیے کسی ایک فرد کو نہیں، عام آدمی کے حالات بہت خراب ہیں، عام آدمی کے لیے مہنگائی میں جینا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل ادا کرنے کے لیے لوگ موٹرسائیکل، زیور بیچ رہے ہیں، ہم نے عام آدمی کے حالات کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، غریب آدمی اس وقت بےبس ہے، غربت کی وجہ سے لوگ ڈاکے مار رہے ہیں، ایک شخص نے بچی کی فیس ادا نہ ہونے پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

عندلیب عباس نے کہا کہ ہمارا کاز ایک ہے، جگہیں بدلتی رہتی ہیں، استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت ہم سب کا اپنا اپنا فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ روپوش ہونے والے پی ٹی آئی اراکین سے کوئی رابطہ نہیں۔

سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ میرا غیرسیاسی بیک گراؤنڈ ہے، پارٹیوں سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد کے لیے ہم یہاں آج بیٹھے ہیں، ہم سب مل کر عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کریں گی، نو مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ ملک ہمارا اور اس کے ادارے ہمارے ہیں۔

سابق ایم پی اے سمیرا احمد بخاری نے کہا کہ آج ہم پھر سے ایک جگہ پر اکٹھے بیٹھے ہیں، ہمارا ملک ہی ہماری پہچان ہے،ہمیں عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی لانی ہے۔

Share
Related Articles

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...